پی آئی اے نجکاری، 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز نے پری کوالیفائی کر لیا
پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 6 کمپنیوں، کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا۔ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں اور کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیرنجکاری علیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں علیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نجکاری یقینی بنائیں گے کاروباری گروپس کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔
اظہاردلچسپی جمع کرانے والوں کی پری کوالیفکیشن کی جائےگی اور پری کوالیفائی کرنے والوں کو پی آئی اے کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم میں اثاثے، خسارے اورقرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے جب کہ اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔