ہزارہ ایکسپریس حادثہ، پٹری میں لکڑی کا جوڑ کیوں تھا؟

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، پٹری میں لکڑی کا جوڑ کیوں تھا؟

نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے حوالے سے پٹری میں لکڑی کے جوڑ پر بحث اور تنقید زور و شور سے جاری ہے۔

ایسے میں پاکستان ریلوے حکام نے تکنیکی حوالے سے وضاحت کی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ریل کی پٹری الیکٹریفائیڈ ہوتی ہے جس کی الیکٹریفکیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے انسولیشن درکار ہوتی ہے اور الیکٹریکل کے لوگ اس بارے میں بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ 

حکام کے مطابق انسولیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایسی دھات کی کوئی چیز چاہیے ہوتی ہے جس میں سے کرنٹ نہ گزر سکے۔