نامور پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
اداکارہ کی شادی سے متعلق معروف سوشل میڈیا بلاگر و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان نے انکشاف کیا ہے۔
عرفانستان
نامی پیج پر عرفان نے جمعہ کی دوپہر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا
ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ یعنی دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں جو متحدہ عرب
امارات میں ہوگی۔
عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے اور کس تاریخ کو
ہونے جارہی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔ اس سے قبل 2022 میں اداکارہ نے جنگ اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی
سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں ان کاکہنا تھاکہ میری شادی کی خبر اچانک ہی
سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔