پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج میں زخمی ہونیوالا ایک اور رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج میں زخمی ہونیوالا ایک اور رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار  شہید ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز کےلانس نائیک محمد تنویر  پرتشدد کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز کے لانس نائیک محمدتنویر کومہ کی حالت میں تھے۔
لانس نائک محمد تنویر شہید کے سوگواروں میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران  اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 3 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ شرپسندوں کے حملوں میں پنجاب پولیس کے 2 اہلکار شہید اور 119 زخمی ہوئے تھے جبکہ اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔