کورونا سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 578 نئے مریض رپورٹ

کورونا سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 578 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 679 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 578 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق وباء کا شکار 159 مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔