کل میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟

کل میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟

 وزیراعظم کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد میٹرک کا کل ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

وزیر جامعات و بورڈ سندھ محمد علی مالکانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل عام تعطیل کے باعث پرچہ نہیں ہوگا۔

28 مئی تعطیل کے اعلان پر ترجمان کیمبرج بورڈ نے کہا ہے کہ کل او، اے لیولز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

اس سے قبل چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز حیدرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھا جائے، تعطیل کے باوجود امتحانات رکھے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ ری شیڈولڈ امتحان ملتوی کرنے سے متاثر ہوں گے، وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ امتحانات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کریں۔

انھوں نے کہا کہ طلبہ اور والدین تذبذب اور غیریقینی کا شکار ہیں، امتحانات کی سنجیدگی اور اہمیت التوا کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔