کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ میں بیٹنگ کے دوران 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان میں 25 اوور کا میچ جاری تھا جس میں 31 سالہ وکرم اشوک 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 10 ویں اوور میں وکرم نے سینے میں درد کی شکایت کی تاہم بیٹنگ جاری رکھی۔ 17ویں اوور  میں جب اس کی ٹیم جیت کے قریب تھی وہ ایک رن لینےکے بعد گر پڑا۔
ساتھی کھلاڑیوں نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھا اور اس کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی  بھارت کے شہر پونے میں 35 سالہ کرکٹر بیٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔