کراچی پورٹ کا تاریخ ساز دن، نیا ریکارڈ قائم

کراچی پورٹ کا تاریخ ساز دن، نیا ریکارڈ قائم

کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی کارگو ہینڈلنگ کی گئی۔ نجی ٹرمینل کےجی ٹی ایل پر 24 گھنٹےمیں 20300 میٹرک ٹن راک فاسفیٹ کی ہینڈلنگ ہوئی۔

ترجمان  کےجی ٹی ایل کے مطابق کسی ایک دن میں کراچی بندر گاہ پر ہونے والی یہ  سب سے بڑی کارگو ہینڈلنگ ہے جہاز مجموعی طور پر 55 ہزار میٹرک ٹن راک فاسفیٹ لےکرایا تھا، 30ہزار ٹن ویسٹ وہارف جبکہ 25ہزار ٹن ایسٹ وہارف پر راک فاسفیٹ اتارا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بحری جہاز سروچہ ناری مغربی افریقہ سے راک فاسفیٹ لے کر آیا ہے۔ راک فاسفیٹ درآمد کرنے والی کمپنی فاطمہ فرٹیلائزرز کھاد بنانے میں استعمال کرتی ہے۔