:وزیراعلیٰ پنجاب کی  زیرصدارت اجلاس،مریم نوازنے سپیشل افرادکاڈیٹامستندکرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں سپیشل افراد کے لئے خصوصی ” ہمت کارڈ“ اور بیت المال کے تحت ”نگہبان کارڈ“ کے اجراء اورمعذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کے لئے قرضہ سکیم کا اجراء معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کے لئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کے لئے وی اے ڈبلیو سی سنٹر بننے کی منظوری بھی دی گئی۔
 لاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے اور سپیشل افراد کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔
 سرکاری عمارتوں میں ریمپ اورسپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب 
ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں سپیشل افراد کے لئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار 
وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر غورکیاگیا۔
 ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی اصولی منظوری
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹرپرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Card image cap
حکومت نے عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرول 9 روپے 66 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت282 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے.

مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 پیسےفی لیٹرکی کمی کی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 167 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Card image cap
خام تیل کی قیمت میں مزید کمی جبکہ گیس بھی سستی ہو گئی

ویب ڈیسک:بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی جبکہ گیس بھی سستی ہو گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 74 ڈالر پر آ گئی اس کے علاوہ گیس کی قیمت میں بھی پانچ فیصد کی نمایاں کمی ہونے سے گیس 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر آ گئی ہے۔

 عالمی منڈی میں  خام تیل اور گیس کی قیمت میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ،ماہرین کے مطابق خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور  اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔

 گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی ہونے کے بعدفی بیرل قیمت 77.12 ڈالرہو گئی تھی،امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی بیرل قیمت 72.19 ڈالر ہو گئی تھی۔

 خیال رہے کہ  چند دن قبل حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان  کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لٹر برقرار ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لٹر ہو گئی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے ہو گئی۔

 وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لٹر ہو گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے کیا گیا۔


قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش