پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں شدید مندی کا رجحان رہا۔
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 3700 پوائنٹس سے زائد گرگیا۔ کاروبار کے
دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 896 پوائنٹس تک گرا تاہم کاروبار کے
اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70
پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 1.11 ارب شیئرز کے سودے طے ہوئے
جن کی مالیت 60 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 437 ارب روپے کم
ہوکر 14145 ارب روپے ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کریکشن آرہی ہے، جلدی ریکوری بھی ہوجائے گی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔