کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

کانگو وائرس پھیلنے کا خطرہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

(روزنامہ راستہ)
بلوچستان میں کانگو وائرس کے  مریض تیزی سے بڑھنے لگے،تشویشناک صورتحال کے پیش نظر  صوبائی حکومت نےہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

 نگران وزیراعلیٰ بلوچستان  علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت کانگو وائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس کے 44کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے