پی ڈی ایم کی احتجاج: مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

پی ڈی ایم کی احتجاج: مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں۔

مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوں گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے کارکنان کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے کارکنان اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

شاہ محمد شاہ نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے کارکن اسلام آباد میں پُرامن احتجاج کریں گے۔