پنجاب پولیس کا خراب کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا

پنجاب پولیس کا خراب کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا

ناقص کھانا کھلانے پر لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے بلائی گئی پنجاب پولیس کا احتجاج رنگ لے آیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اہل کاروں کے لیےکھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ چنے کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر سینئر افسران خود کھانے کو چیک کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کھانے کے معیار کے ساتھ رہائش کی سہولتوں کو بھی بہتر کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کو راولپنڈی بلا کر ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس کے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی۔