پنجاب بجٹ 25-2024 میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کیلیے نئے منصوبے

پنجاب بجٹ 25-2024 میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کیلیے نئے منصوبے

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے کے ٹیکس فری بجٹ 25-2024 میں شعبہ کھیل اور نوجوانوں کے امور کیلیے مختلف منصوبے پیش کیے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ 25-2024 پیش کیا جس کا کُل حجم 5446 ارب روپے ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق کھیلتا پنجاب منصوبے کیلیے 2 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ اس کا کُل تخمینہ 7 اعشاریہ 5 ارب روپے ہے۔

پنجاب میں موجودہ کھیلوں کی سہولیات میں اضافے کیلیے 3 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جس کا کُل تخمینہ 6 اعشاریہ 9 ارب روپے ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات کیلیے 425 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی اور اس کا کُل تخمینہ 1 اعشاریہ 65 ارب روپے لگایا گیا۔ بجٹ میں وزیر اعلیٰ انٹرنشپ پروگرام کیلیے 1 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔