پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی
کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100انڈیکس 2081 پوائنٹس کی کمی کے بعد 72 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز میں ہی شدید مندی دیکھی گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 2081 پوائنٹس کی کمی کے بعد باہتر ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔
انڈیکس 71 ہزار781 پوائنٹس تک گر گیا، بعد ازاں 100انڈیکس 72 ہزار605 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انویسٹرز اور گورنمنٹ انسٹی ٹیوشن بڑے پیمانے پرحصص کی فروخت کر رہے ہیں کیونکہ حکومت ڈیوڈنڈ اور کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے کی باتیں کررہی ہے۔
گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔
کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس356پوائنٹس کی کمی سے73 ہزار862پوائنٹس پربندہوا،
دن بھرمجموعی طورپر449کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبارہوا جبکہ 134کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ،248کےشیئرزمیں کمی ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 35کروڑ14لاکھ سےزائدشیئرزکی لین دین ہوئی اور 12 ارب 23کروڑ سے زائد مالیت کےشیئرزکےسودےہوئے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔