گزشتہ روز 3000 سے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی رہی۔
گزشتہ
روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد
پوائٹنس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500 سے زائد
پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری
روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آیا
اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا جبکہ
کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہوا۔
آج کا اضافہ کسی ایک کاروباری دن میں انڈیکس کا سب سے بڑی بڑھوتری ہے۔
یاد
رہےکہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران
سب سے زیادہ اضافہ 13 جون 2024 کو 3411 پوائنٹس کا ہوا تھا۔
اس
حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہےکہ احتجاج کے خاتمےکے ساتھ
100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہوگئی،گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے
پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔
آج شیئرز بازار میں ایک ارب 5 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن سوا 500 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 577 ارب روپے ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔