وفاقی حکومت کے پابندی کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے پابندی کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ کی گفتگو عدالتی فیصلے کے نتیجے میں شرمندگی مٹانے کی کوشش ہے، گھبرائی ہوئی حکومت اپنی دھمکیوں سے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کا مسکن اور آئینی ریاست ہے، خواہش کو قانون بنا کر ملک کو تباہی میں دھکیلنے والوں کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہور کی آواز، مملکت کی وحدت، یجہتی اور ترقی کی ضامن ہوتی ہیں۔
یہ پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا کہنا کہ آرٹیکل 6 کے حقیقی حقدار قوم کی نگاہوں کے سامنے ہیں ان کا فیصلہ بھی عوام کریں گے، ملکی مفاد تاریخی گناہ دہرانے میں نہیں بلکہ سنجیدگی، اصلاح و فکر و عمل میں پوشیدہ ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تمام شواہدمدنظررکھ کروفاقی حکومت پی ٹی آئی پرکیس کرے گی
ایک جائزہ چھوڑیں۔