وزیر اعلی محسن نقوی کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،ناقص انتظامات پر ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم

وزیر اعلی محسن نقوی کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،ناقص انتظامات پر ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم

وزیراعلی محسن نقوی کے اچانک دورے کے موقع پرایمرجنسی میں مریضوں کا رش، ڈاکٹرز او رعملہ کم، نائٹ میں کوئی کنسلٹنٹ بھی نہیں تھا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری کے لئے سیکرٹری صحت کو فون کیا ۔ ہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے پی آئی سی کا سٹیلائٹ کلینک بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایک بچے کو علاج
معالجے کے لئے فوری طورپر چلڈرن ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔ ہسپتال کے ایک حصے میں کوئی مزدور کام نہیں کررہے تھے، دوسرے حصے میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد بہت کم تھی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی کے لئے اضافی لیبر فورس لگانے کاحکم دیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک سپیشل پرسن کامسئلہ سنا اور حل کے لئے اپنے سٹاف کو ہدایات دیں ۔ محسن نقوی نے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کی حالت دیکھ کر افسوس ہواہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔