وزیرِ اعظم شہباز شریف ٹیکسپو کا افتتاح کرنے کراچی ایکسپو سینٹر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف ٹیکسپو کا افتتاح کرنے کراچی ایکسپو سینٹر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے، وہ ٹیکسپو کے نام سے ہونے والی ٹیکسٹائل ایکسپو کا افتتاح کرنے کراچی ایئر پورٹ سے ایکسپو سینٹر پہنچے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کریں گے۔

کراچی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات کے دوران وہ آئندہ بجٹ کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کی تجاویز بھی سنیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے 4 کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ٹیکسپو 2023ء آج سے شروع ہو گی