وزیراعلیٰ کا انتخاب :مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ کا انتخاب :مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کیلئے سپیکرملک احمدخان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کااجلاس شروع ہوگیا ۔اجلاس 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی سیٹ کیلئے مسلم لیگ ن کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب میں مقابلہ ہے۔

 پنجاب اسمبلی کااجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،ن لیگ کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اسمبلی ہال پہنچ گئیں۔اسمبلی پہنچنے پر ارکان اسمبلی کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ارکان اسمبلی کا پنجاب میں اسمبلی میں آمد کاسلسلہ جاری ہے ،ملک شہباز علی کھوکھر،بلال یاسین پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،ملک فیصل ایوب کھرکھر ،ملک عرفان شفیع کھوکھر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،خواجہ عمران نذیر،غزالی سلیم بٹ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،سمیع اللہ خان،خواجہ سلمان رفیق،ملک اسد علی کھوکھر،میاں عمران جاوید ،عظمی بخاری ،حنا پرویز بٹ،رابعہ نسیم فاروقی ،بی بی وڈیری سمیت دیگر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عام انتخابات کے بعد آج ملک کے دو اہم صوبوں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا۔پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی  مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے اُمیدوار رانا آفتاب مدمقابل ہیں۔اسی طرح سندھ میں پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے  علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوا اور دونوں عہدے (ن) لیگ نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے، اس طرح وزارت اعلیٰ کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل رانا آفتاب بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج صبح 11 بجے ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ہو گا۔

 واضح رہے کہ ہفتہ 24 فروری پنجاب اسمبلی میں مسلم ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224 ووٹ لے کر اسپیکر جبکہ ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 دوسری جانب سندھ کی وزرات اعلیٰ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی مدِمقابل ہیں۔دونوں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے ہیں۔

 نومنتخب اسپیکر اویس قادرشاہ نے منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا، مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی رکن اسمبلی غلام قادر چانڈیو اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے