نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے آج سے ہوں گے

نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے آج سے ہوں گے

نیشنل گیمز کے سب سے بڑے مقابلے ایتھلیٹکس آج سے شروع ہوں گے۔

ایتھلیٹکس کا آغاز خواتین کی 10 کلومیٹر کی ریس سے ہوگا، 100، 400 اور 800 میٹر ریس میں کئی ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔

مینز اور ویمنز کے شاٹ پٹ اور پال والٹ مقابلے بھی آج ہوں گے۔

نیشنل گیمز میں اب تک پاکستان آرمی 95 گولڈ میڈلز اور 180 مجموعی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب نیشنل گیمز میں میزبان صوبے بلوچستان نے اپنا پہلا گولڈ میڈل کراٹے میں حاصل کرلیا ہے۔