میرا نے ماہرہ کی پنجابی کو ’’پریشان کن ‘‘قراردے دیا

میرا نے ماہرہ کی پنجابی کو ’’پریشان کن ‘‘قراردے دیا

 ایک انٹرویو میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تعریفیں کیں کہ انہیں فلم دیکھ کر اچھا لگا۔انہوں نے فلم کے مرکزی کردار فواد خان کا کام پسند کیا جبکہ ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے پنجابی لہجے پر کڑی تنقید کردی۔میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کا کام دیکھا ، لیکن ان کا پنجابی بولنے کا انداز انتہائی پریشان کُن تھا،میں اس سے بہتر کام کرسکتی تھی۔