مہنگائی کا طوفان۔۔۔عوام پریشان

مہنگائی کا طوفان۔۔۔عوام پریشان

عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہ مل سکا۔نرخ نامہ میں 9سبزیاں اور 3 پھل مہنگے۔انتظامیہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہ اٹھا سکی۔ٹماٹر مزید 15روپے مہنگے ہوکر 205روپے کلو مقرر۔مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 240روپے کلو فروخت ،ادرک کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ، قیمت 390روپے کلو ہوگئی۔مارکیٹ میں 430روپے کلو میں دستیاب۔لیموں دیسی 45روپے مہنگے ہوکر 180روپے کلو مقرر۔مارکیٹ میں 220روپے کلو تک بیچے جا رہے۔بینگن 6روپے، میتھی، شلجم، بھنڈی 5، کھیرا اور پھول گوبھی 3روپے مہنگی۔پھل کھانا بھی غریب کے لئے مشکل ہوگیا۔انگورسندرخانی، امرود 5روپے اور ناشپاتی 10روپے فی کلو بڑھ گئی۔خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی روزانہ بڑھ رہی ہےسبزیاں، پھل اور برائلر کچھ بھی سستا نہیں رہا۔برائلر گوشت دوسرے روز بھی 8روپے مہنگا ہوکر 392روپے کلو ہوگیا جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 251روپے فی درجن ہوگئے۔