مہنگائی لوگوں کی قوت خرید سے بڑھنے لگی

مہنگائی لوگوں کی قوت خرید سے بڑھنے لگی

مہنگائی کا زور مزید تیز6سبزیوں اور 5پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ۔انتظامیہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد  کروانے میں ناکام ہوگئی۔پیاز کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ، نئی قیمت 160روپے کلو مقرر۔درجہ اول کا خشک پیاز 190روپے فی کلو فروخت ہو رہاہے۔سبز مرچ 10روپے مہنگی ہوکر 220روپے کلو ہوگئی، 260روپے کلومیں  دستیاب۔بھنڈی 6روپے، بینگن4، میتھی 3 اور پھول گوبھی 2روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔پھل کھانابھی  غریب کیلئے خواب بننے لگا۔سیب کالا کولو 5روپے اضافے سے 240روپے کلو ہوگیادرجہ اول سیب 320روپے فی کلو فروخت کیا جا رہاہے۔پپیتا 5روپے مہنگا ہوکر 225روپے کلو مقرر، 300روپے فی کلو بیچا جارہا ہے۔انگور سندرخانی 15روپے، اناربدانہ 10 اور ناشپاتی 5روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے مشکلات بڑھا دیں۔سبزیاں، پھل اور برائلر خریدنا آسان نہیں رہا۔مرغی کا گوشت 6روپے اضافے سے 366روپے کلو ہوگیا، فارمی انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہوکر 244روپے فی درجن ہوگئے۔