موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھندکا امکان ہے۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے، اس کے علاوہ مری، گلیات میں موسم سرد رہے گا۔ خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔