ممنوع فنڈنگ ضبطگی ، شوکاز نوٹس، وکیل پی ٹی آئی کو جواب کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت

ممنوع فنڈنگ ضبطگی ، شوکاز نوٹس، وکیل پی ٹی آئی کو جواب کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوع فنڈنگ ضبطگی سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت کے دوران تحریکِ انصاف کے وکیل انور منصور کو جواب جمع کرانے کے لیے مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا آرڈر کیا، اس وقت معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، نامعلوم افراد ہمارے آفس سے تمام ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں، اس وقت پی ٹی آئی کے دفاتر بند ہیں، پی ٹی آئی عہدے دار روپوش ہو چکے ہیں، ریکارڈ کے حصول کے لیے مختلف سورسز سے کوشش کر رہا ہوں۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی نے کہا کہ ریکارڈ تو آپ کے اور ہمارے پاس موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے کہا کہ ہم نے بیرونِ ممالک سے مزید ریکارڈ بھی منگوایا تھا، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کیا دلائل دوں؟