ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی
کراچی: ملک میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی
تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 393 روہے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 2617 ڈالر فی اونس ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔