معروف بھارتی  اداکار انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک) بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار  دیانند شیٹی نے کی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش سے متعلق بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن بعدازاں دیانند شیٹی نے یہ خبریں جھوٹی قرار دی تھیں۔

  دیانند شیٹی نے بتایا کہ دنیش کو جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کا علاج جاری تھا ، گزشتہ کئی دن سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

پیر کی رات ان کی حالت بگڑ ی اور وہ  چل بسے۔

خیال رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1998 میں نشر ہوئی تھی، یہ بھار ت میں طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے۔