مسٹر گنڈاپور پنجاب آئیں، آپ کو مس گنڈاپور بنا دیں گے، فیصل واوڈا

مسٹر گنڈاپور پنجاب آئیں، آپ کو مس گنڈاپور بنا دیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک بار پنجاب آئیں، آپ کی زلفوں کی قسم آپ کو مسٹر سے مس گنڈاپور بنا دیں گے۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب آئیں، واپسی پر مٹھائی کا ٹوکرا بھی دیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کو ڈھول باجوں کے بغیر لوٹائیں گے، کل علی امین گنڈاپور پیٹیز کھا کر گئے اور کہا کہ جیمرز لگے تھے، آپ کے تمام لوگ کمپرومائزڈ ہیں، دن میں تڑی لگاتے ہیں رات کو پیر پکڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بٹن دبا کر ان کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑوں گا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی گود میں بیٹھ کر آنے والے فوج سے بات کرنے کیلیے مر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران شدید شور شرابا ہوا۔ پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز نے تقریر کے دوران مداخلت اور نامناسب لفظ بولنے جس پر سینیٹرچراغ پا ہوگئے۔

انہوں نے چیئرمین سینیٹر سے مطالبہ کیا کہ فلک ناز معافی مانگیں یا ان کی رکنیت معطل کی جائے۔ یوسف رضا گیلانی نے معافی نہ مانگنے پر فلک ناز کی رکنیت دو دن کیلیے معطل کر دی۔