محسن نقوی نے شہریوں کو لیسکو سے  12 ارب 44 کروڑ روپے واپس دلوا دیئے، 22 ارب مزید دلوائیں گے

محسن نقوی نے شہریوں کو لیسکو سے 12 ارب 44 کروڑ روپے واپس دلوا دیئے، 22 ارب مزید دلوائیں گے

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو سے عوام کو  بارہ ارب 44 کروڑ روپے واپس دلوا دیئے۔  لیسکو نے اوور بلنگ کر کے اپنے کنزیومرز سے یہ بھاری رقم  بلاجواز اینٹھ لی تھی اور اپنے معمول کے  مطابق  اسے واپس کرنے میں کنزیومرز سے ٹال مٹول کر رہی تھی۔ 

وزیر اخلہ محسن نقوی نے بھاری اوور بلنگ کا شکار ہونے الے لاکھوں کنزیمرز کو ریلیف دینے کے لئے جب سے ایف آئی اے کو اوور بلنگ کے کیسز میں گرفتاری تک جانے کی ہدایت کی ہیں تب سے صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ لیسکو میں چند اعلیٰ افسروں کی گرفتاریوں کے بعد  اور محسن نقوی کے مسلسل فالو اپ کے نتیجہ میْں لاہوریوں کے بلوں میں اووربلنگ کے زریعہ اینٹھی گئی رقوم کی  واپسی جاری ہے۔ 

 ایف آئی اے کے متعلقہ اہلکاروں نے بتایا ہے کہ  مئی کے مہینے میں کی گئی بلنگ میں بھی شہریوں کو لیسکو نے ریلیف دیا  ہے۔ 
25مئی تک لہوریوں کو  2 کروڑ 63 لاکھ یونٹ مزید واپس مل گئے۔
لیسکو  اب تک 12 ارب 44 کروڑروپے کی مالیت کے یونٹ عوام کو واپس کر چکا ہے۔

ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق لیسکو  نے صرف ایک سال کے دوران  34 ارب سےزائدمالیت کی اووربلنگ کی۔ اووربل کیے گئے باقی یونٹس بھی عوام کو واپس کیے جائیں گے۔