قومی کرکٹ سکواڈ ایشیا کپ کے لیے دبئی پہنچ گیا

قومی کرکٹ سکواڈ ایشیا کپ کے لیے دبئی پہنچ گیا

دبئی: قومی سکواڈ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا، جبکہ ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدرعلی اور آصف علی آج دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے، اس کے علاوہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئیں گے۔