قرآن پاک کا سب سے پہلا انگریزی ترجمہ کا نسخہ

قرآن پاک کا سب سے پہلا انگریزی ترجمہ کا نسخہ

قرآن پاک کے سب سے پہلے انگریزی ترجمے کا نسخہ لندن کے کتاب میلے میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے معروف ناشر ایچ ایم فلیچر قرآن کے نسخے کو فروخت کر رہے ہیں۔

1649 میں الیگزینڈر راس نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ کیا تھا، الیگزینڈر، شاہ چارلس اول کے درباری تھے۔

انہیں عربی زبان نہیں آتی تھی تو انہوں نے آندرے ڈو رائر کے فرانسیسی میں ترجمہ کیے گئے نسخے سے قرآن کا انگریزی ترجمہ کیا۔

لندن کے کتاب میلے میں قدیم اور نادر اشیا میں دلچسپی رکھنے والے 100 سے زائد بین الاقوامی ڈیلر شرکت کر رہے ہیں