غزہ کے لوگ جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں، اقوام متحدہ

غزہ کے لوگ جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں، اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے چیف نے بیان میں کہا ہے کہ امدادی رسد پر اسرائیلی پابندیوں کے درمیان انسانی صورتحال سنگین ہے غزہ میں بچے غذائی قلت اور پانی کی کمی سے مر رہے ہیں، غزہ میں باربار غذائی قلت سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیل کی اندھی حمایت کرنے والے غزہ میں انسانوں کی صورتحال دیکھیں اسرائیل اب یواین آرڈبلیواے کی امدادی کارروائیوں کو بھی روک رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ ایجنسی نے بھی بھاری قیمت ادا کیا ہے اسرائیلی حملوں میں ہمارے ادارے کے بھی 193 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔