صوبائی حکومت کا آٹے کے تھیلے سے متعلق زبردست اعلان

صوبائی حکومت کا آٹے کے تھیلے سے متعلق زبردست اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے میں فورٹیفائیڈ آٹے کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی جس میں ایسوسی ایشن وفد نے ودہولڈنگ ٹیکس کےمعاملے پر وفاق سے درخواست کی گزارشات پیش کیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت فورٹیفائیڈ آٹے کے تھیلے متعارف کروائے گی، وٹامنز سے بھرپور آٹے کے استعمال سے بچوں، خواتین کےطبی مسائل میں کمی آئے گی

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبز کو ہو گا اور آٹا پرمٹ جاری کرنے میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افسر پر مقدمہ درج ہو گا۔

دوسری جانب فلورملزایسوسی ایشن اوکاڑہ نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 10جولائی کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدرفلورملز رانا باسط نے کہا کہ 10جولائی کو ضلع بھر کی تمام فلورملز کی تالا بندی ہو گی، واپڈا نے فی کلو واٹ پر ڈبل ریٹ کر دیا جو ظلم ہے اگر مطالبات تسلیم نہ کیےگئے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت کیلئےکی جائےگی۔