شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نے گلوکاری بھی شروع کر دی

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نے گلوکاری بھی شروع کر دی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ 

سوہانا خان نامور فلمساز زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ کے ساتھ اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کررہی ہیں اور اب نئی خبر کے مطابق فلم میں ان کا گانا بھی شامل ہے۔

’دی آرچیز‘ کی ریلیز سے قبل فلم میکرز نے میوزک البم لانچ کیا ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا گانا ’جب تم نہ تھیں‘ شامل ہے۔