بالی وڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا ماضی میں ایک ساتھ کئی خواتین کے ساتھ تعلقات میں رہنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔
بھارتی
میڈیا پر 2016 میں منعقدہ ایک تقریب میں شتروگھن سنہا کے خطاب کا حوالہ
دیتے ہوئے ان کے خواتین سے تعلقات اور پونم سنہا کے ساتھ شادی کے دن 3
گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کو رپورٹ کیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق
2016 میں جے پور لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے اپنی
ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ’شادی سے
پہلے میرا مسئلہ یہ نہیں تھا کہ کس سے شادی کی جائے بلکہ مسئلہ یہ درپیش
تھا کہ کس سے شادی نہ کی جائے‘۔
اس
تقریب کے شرکا کو سینئر اداکار نے بتایا تھا کہ ’ ایک مرتبہ اہلیہ پونم
مجھے رنگے ہاتھوں بھی پکڑچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے وعدہ لیا تھا کہ میں
دوبارہ ایسا نہیں کروں گا اور میں پھر اس وعدے پر ہمیشہ قائم رہا کیوں کہ
میں ایک عورت کے ساتھ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں‘ ۔
دوران گفتگو
شتروگھن سنہا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ میں ہر چیز میں تاخیر
کردیتا ہوں اور یہی وجہ تھی کہ میں اپنی شادی کے دن بھی تین گھنٹے تاخیر
سے پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ شتروگھن سنہا اور پونم سنہا کی محبت کا
آغاز 1965 میں چلتی ٹرین میں ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان 14 سال
تک گہری دوستی رہی اوربلآخر یہ دوستی شادی میں بدل گئی، شتروگھن سنہا اور
پونم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
ماضی میں ہی بھارتی میڈیا کو دیے
گئے انٹرویو میں، شتروگھن سنہا اہلیہ پونم سنہا کو اپنے خاندان کیلئے
ریڑھ کی ہڈی قرار دے چکے ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔