سینیٹ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا
اسلام آباد: سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کیا جسے سینیٹ سے منظور کرلیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا اور بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرنے کا مطالبہ کیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر قومی اسمبلی میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 بھی سینیٹ میں پیش کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ یہ بل بدنیتی پر مبنی ہے، یہ نہ کیا جائے بل قومی اسمبلی میں پاس کیا اور سینیٹ بھی منظور کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر بات ہونی چاہیے آنکھیں بند کرکے قانون سازی نہ کی جائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق قانون ساز کی جائے، یہ بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔