سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے آئین کی کیا خلاف ورزی ہوئی؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے آئین کی کیا خلاف ورزی ہوئی؟ چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فل کورٹ براہِ راست سماعت ہوئی۔ 

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ مارشل لاء دور کے عدالتی فیصلوں کا میں تو پابند نہیں، کوئی اور ہو تو ہو، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے آئین کی کیا خلاف ورزی ہوئی؟

سپریم کورٹ کے تمام 15 ججز پر مشتمل فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اپنے پہلے عدالتی دن فل کورٹ کی سربراہی کی۔