سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ
کراچی: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے ہوگئی،
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے ڈھائی ہزار ڈالر فی اونس ہوگیا
ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔