سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزار 875 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 1982 ڈالر فی اونس ہے۔