سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام ایک مرتبہ پھر دو لاکھ کی سطح عبور کرگیا۔ 

ملک میں آج 10 گرام سونے کی قیمت 2743 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 617 روپے ہوگئی۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2010 ڈالر فی اونس ہے۔