سونے کی اونچی اڑان، آج بھی قیمت میں بہت بڑا اضافہ

سونے کی اونچی اڑان، آج بھی قیمت میں بہت بڑا اضافہ

سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، آج بھی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5200 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 4 ہزار 630 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 102 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر اضافے کے بعد 1973 ڈالر فی اونس ہے۔