سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیکر 2 کروڑ تاوان مانگنے والا ملزم گرفتار
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو 2 کروڑ تاوان اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے ماردینے کی دھمکی موصول ہوئی تھی اور دھمکی دینے والے نامعلوم افراد نے سپر اسٹار سے 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو سلمان خان کو قتل کر دیا جائے گا۔
اب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اعظم محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو باندرا کا رہائشی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔
رواں ماہ ہی سلمان خان کے قریبی دوست و مسلم سیاستدان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا جس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔