سائرہ یوسف کو خود سے الگ سمجھا اور نہ سمجھیں گے: اداکار بہروز سبزواری

سائرہ یوسف کو خود سے الگ سمجھا اور نہ سمجھیں گے: اداکار بہروز سبزواری

لاہور: اداکار شہروز سبزواری کے والد اور سینئر اداکار بہروز سبزواری کی سابقہ بہو سائرہ یوسف کے حوالے سے کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے، اگرچہ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی لیکن یہ بات معنی نہیں رکھتی کیونکہ ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتے، یہ اللہ پاک کا کام ہے۔
سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بھی لوگوں نے ہمیں ٹرول کیا وہ وقت ہمارے لیے، شہروز اور سائرہ دونوں کے لیے بہت سخت تھا۔ اگرچہ ہمارا ذاتی مسئلہ تھا لیکن لوگ سمجھتے ہیں ہم بطور سٹار ان کی جاگیر ہیں۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو خود سے الگ نہیں سمجھا اور نہ سمجھیں گے۔ میں نے کئی بار سائرہ کو کہا تم بھی سیٹل ہو جاؤ میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں۔ سائرہ ہماری بچی ہے اور سائرہ شہروز کی بیٹی نورے ہمارے جان ہے۔