ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے سے استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے سے استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک)ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے کے بعد استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی قیمت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کے بعد استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں بھی عوام کی قوت خرید سے دور ہونے لگیں ۔
استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے سے 3 سال پرانی 800 سی سی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کی مجموعی مالیت 8 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 20 لاکھ 14 ہزار روپے، 800 سے 1000 سی سی گاڑیوں پر 10 لاکھ 86 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 15 ہزار روپے، 1000 سے 1300 سی سی تک کی گاڑیوں پر ڈیوٹی 26 لاکھ 96 ہزار سے بڑھ کر 56 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی ہے۔