راحت فتح علی خان نے ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کردیا

راحت فتح علی خان نے ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کردیا

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے، جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دیں ہیں، کیا ہم شہری وہ قربانیاں دے سکتے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے اپنے جار ی کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج کا احترام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فوج کا دشمن ، پاکستان کا دشمن ہے۔