حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں، وزیر داخلہ
لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ناراض ہیں ان کو منائیں گے دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشدت گردی میں ٹی ٹی پی سمیت کچھ اور قوتیں بھی ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردی کے حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی قیادت بھی دہشت گردی سے متعلق اجلاس کرنے جارہی ہے، دہشت گردوں کا بندوبست کرنا ہے، آئندہ چند دنوں میں اقدامات سامنے آجائیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہمارے 14 جوان شہید ہوئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہمارے جوانوں نے ان کے بہت سے پلان کو ناکام بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات میں نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرائے تھے، میرا کام امن وامان کو برقرار رکھنا تھا، اگر کسی کو اعتراض ہے تو عدالت میں سب جاچکے ہیں، الزام لگانا ہے تو پہلے سوچ سمجھ کر الزام لگایا جائے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔