
جماعت اسلامی کو کہا ہے آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہے، حکومتی وفد
راولپنڈی: حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ ہم نے جماعت اسلامی کو کہا ہے آپکی اور ہماری ڈیمانڈ ایک ہے، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں خوشحالی ہو۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی سے مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں بجلی اور پیٹرول سستا ہو خوشحالی آئے، ہم نے کہا ہمارے پاس 100 روپے ہیں اسی میں رہ کر بات ہو گی، ہم نے جماعت اسلامی کو کہا ہم ٹیکنیکل لوگ سامنے لےکر آئیں گے۔
حکومتی وفد میں شامل امیرمقام نے کہا کہ ہم ایف بی آر، پاور ڈویژن و دیگر اداروں کے لوگوں کو شامل کرینگے، ہماری ٹیکنیکل کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان بات چیت ہوئی۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی کیساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا دھرنا ختم ہونا چاہیے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ کمیٹی کی برکت سے ہماری جماعت اسلامی سے ملاقات ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے تحفظات کو دور کیا جائے۔
امیرمقام نے کہا کہ جتنی ہماری آمدنی ہے اس حساب سے ہی بات کریں گے، ہم نے جماعت اسلامی کو کہا کہ ہماری ٹیم مزید مشاورت کریگی، پیڑول اور بجلی کی قیمت کم کرنے پر مشاورت کی جائےگی۔
انھوں نے بتایا کہ ہماری آج بات ہوئی آگے مزید بھی بات چیت کریں گے، آئی ایم ایف کنڈیشن سامنے رکھتے ہوئے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔