تحریک انصاف واپس آئے گی آپ کے لیے خدا حافظ، بیرسٹر سیف کا بلاول کی تقریر پر ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف واپس آئے گی آپ کے لیے خدا حافظ، فی امان اللّٰہ۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کس اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا؟ وہی جس کی نمائندگی آپ کا اپنا راجہ ریاض کر رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ آپ کونسی روایتی سیاست ختم کریں گے وہی جس کی بدولت آپ پیدائشی چئیرمین بن گئے؟
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاکستان کو موروثیت کے عذاب سے نجات دلائے جس کے علمبردار بلاول اور مریم صفدر ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔