صفحہ اوّل
اہم خبریں
پاکستان
کھیل
کاروبار
شوبز
آج کا اخبار
ٹیم
کالمز
اہم خبریں
اہم خبریں
افغانستان کی حکومت پاکستان سے مثبت تعلقات کیلئے پر عزم ہے: افغان وزیر خارجہ
پاکستانی اداکار کا کرینہ کپور سے متعلق کیا جانیوالا تبصرہ وائرل، مداح بھڑک اٹھے
بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کیلئے کپتان شان مسعود کیا کرینگے؟
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: برطانوی اخبار بھارتی رویے پر پھٹ پڑا، کئی پول کھول دیے
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے نومبر 2024 میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟
کاروبار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کی ورکرز ترسیلات 2.91 ارب ڈالر رہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
نومبر کے مہینے میں یو اے ای سے 61.94 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 40.99 کروڑ ڈالر بھیجےگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات 14.76 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 33 فیصد زیادہ ہیں۔
رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سعودی عرب سے 3.65 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔
جولائی سے نومبر تک یو اے ای سے 2.95 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ پانچ مہینوں میں برطانیہ سے 2.18 ارب ڈالر بھیجےگئے۔
54 لوگوں نے اس پوسٹ کو دیکھا
Share
ایک جائزہ چھوڑیں۔
پیغام بھیجیں
ایک جائزہ چھوڑیں۔